سکھ پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے ، مودی نے حملہ کیا تو یہ ان کی آخری جنگ ہو گی ، گرپتونت سنگھ

خالصتان تحریک

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ مودی کی آخری جنگ ہو گی۔

گرپتونت سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی رافیل طیارے فرار

سکھ رہنما نے مزید کہا کہ پاک آرمی کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے، مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ شروع ہو گئی ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان (بھارتی پنجاب) کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے۔


متعلقہ خبریں