پاکستان نے بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت(آڈیو ، ویڈیو) پیش کردیئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہاہے،بھارت کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔
سونا 2100 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہوگیا
بھارت شہریوں اور فوج پر حملوں کیلئے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کر رہاہے،بھارت پہلگام حملے کے 7دن بعد بھی کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔
آج ہم ایک نیٹ ورک کی نشاندہی کررہےہیں اور وہ بھی ثبوت کے ساتھ،25اپریل کو جہلم بس اڈے کے قریب سے بھارتی تربیت یافتہ دہشتگرد گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشت گرد سے بھارتی ساختہ ڈرون برآمد ہوا۔
گرفتار دہشت گرد کے موبائل فون کی فرانزک سے ناقابل تردید شواہد ملے،جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا ،بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر دہشت گرد کو ہدایات دے رہا تھا۔
بھارتی ہینڈلر کی واٹس ایپ چیٹ بھی پکڑی گئی ہے،دہشت گرد کا ہینڈلر بھارتی فوج کا صوبیدار سکھوندر ہے،دہشت گرد سے 10لاکھ روپے بھی برآمد کیےگئے ہیں۔
صوبیدار سکھوندر نے دہشت گرد کو بارودی مواد حاصل کرنے کیلئے لوکیشن بھیجی،بھارتی فوج کا افسر بتا رہا ہے بلوچستان سے لاہور تک دہشت گردی کرتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی نوید سنا دی
مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ کامیجرسندیپ سب کچھ کررہاہے،بھارتی ہینڈلر دہشت گرد کو بتا رہا ہے تھوڑی تھوڑی رقوم بھجواؤں گا،پاکستان میں دہشت گردی کے لیے میجر سندیپ ورما نے پیسے دیئے۔
بھارت کے سرونگ آفیسر اور اہلکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں ،میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر اور حوالدار امیت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہے تھے۔۔
بھارت بلوچستان سے لیکر لاہور تک دہشتگردی کرا رہاہے،میجر سندیپ ورما نے کہا کہ پرہجوم جگہوں پر دہشت گرد کارروائی کرنا چاہتےہیں ،میجر سندیپ نے اعتراف کیا بلوچستان سے لاہور تک دہشت گردی کررہےہیں۔
میجرسندیپ نے اعتراف کیا کہ پیسوں کے عوض دہشت گرد کارروائیاں سالوں تک محیط ہوں گی ،بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا اہلکار دہشت گرد کو کہتا ہے سویلین اموات چاہیئں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے،بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جارہی ہے،دہشت گردوں کو آئی ای ڈیز کے استعمال کی آن لائن تربیت دی جاتی ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دےدی
گرفتار دہشت گرد مجید نے پاکستان میں 47کارروائیاں کی ہیں،میجرسندیپ ورما کی فون کال سنائی گئی جس میں وہ کہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا ہمارا ہدف ہے۔
میجرسندیپ ورما نے دہشت گرد مجید کو بارودی مواد استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا،باغ میں آئی ای ڈی دھماکے میں 3جوان زخمی ہوئے ،دہشت گرد کو مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے ایک لاکھ80ہزار روپے د ئیے گئے۔
دہشت گرد مجید نے بھمبر کے علاقے برنالہ سے بارودی مواد حاصل کیا،ٹیلی فون کال ثبوت ہے کہ بھارت کس طرح دہشت گردوں کی فنانسنگ کررہاہے۔
دہشت گرد نے ہیڈمرالہ کے قریب سے بھی بارودی مواد حاصل کیا،صوبیدار سکھوندر نے گزشتہ سال 22نومبر بارودی مواد حاصل کرنے کیلئے لوکیشن بھیجی۔
جلالپور جٹاں کے قریب دہشت گرد کارروائی میں 4جوان شہید ہوئے،کارروائی کے لیے دہشت گرد مجید کو 6لاکھ روپے دیئے گئے۔
کینیڈا میں عام انتخابات،6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب
بھارتی فوج کے جونئیر کمیشنڈ افسر نے پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا،پاکستان کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ،اتنی بڑی سازشوں کے ہوتے ہوئے بھی قوم کھڑی ہوئی ہے۔