جماعت اسلامی کی بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستانی مؤقف کی تائید

Hafiz Naeem

لاہور: جماعت اسلامی نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔ اور لاکھوں کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر سازش کے ذریعے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔ تاہم پاکستان کی بہادر مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں