پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کرکے 5 کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی دو یونٹوں نے 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔
جاسوسی کی کوشش ناکام ، پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ جاپالہ بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، ذرائع نے کہا کہ اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔