علاقائی حریف دہشتگردی میں ملوث ہیں، پاکستانی قونصلر

پاکستانی کونسلر

پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے، جس کی سرپرستی علاقائی حریف کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں “دہشتگردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک” کے آغازپرپاکستانی کونسلرجواد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفرایکسپریس پر ہونیوالے حالیہ حملے میں ایسے شواہد موجود ہیں جو بیرونی معاونت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی گہری تشویش

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی حمایت کرنی چاہیے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد فوجی تعینات کررکھے ہیں اوروہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی کو بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔


متعلقہ خبریں