نئی دہلی: پاکستان کے خلاف انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک اور سازش بےنقاب ہو گئی۔
بھارتی جنرل ریٹائرڈ کے ایس گل مقبوضہ کشمیر میں 35 سکھوں کے قتل کے حقائق سامنے لے آئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 35 سکھوں کے قتل میں بی جے پی اور بھارتی فوج ملوث تھی۔
انہوں نے کہا کہ سال 2000 میں امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر تھے۔ اور بل کلنٹن کے سامنے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سکھوں کا قتل کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
جنرل (ر) کے ایس گل نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد بل کلنٹن کے سامنے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔ تاہم امریکہ اور اقوام متحدہ کے سامنے بی جے پی کی سازش بےنقاب ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ سکھوں کے قتل کے الزام میں 5 بےگناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا تھا۔