روسی صدرکا کرسک پردوبارہ قبضے کا دعویٰ، یوکرین کی تردید

روسی صدر

ماسکو/کیف: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین سے ملحقہ سرحدی علاقہ “کرسک” کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔

روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ یہ کامیابی روس کی عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے اوردیگرمتنازع علاقوں میں مزید پیش قدمی کیلئے راہ ہموارکریگی، روسی افواج نے شاندارکارکردگی دکھاتے ہوئے دشمن کے مضبوط گڑھ کو پسپا کیا۔

پاکستان اور بھارت اپنا مسئلہ خود حل کرلیں گے، ٹرمپ

دوسری جانب یوکرینی فوج نے روسی دعویٰ کو “جھوٹا اور گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسک کا علاقہ روسی سرزمین پرواقع ہے اوروہاں کوئی بڑاعسکری آپریشن یوکرین کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

یوکرینی افواج کے ترجمان کے مطابق، روس اس قسم کے بیانات کے ذریعے داخلی سطح پراپنی افواج کا مورال بلند کرنا چاہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دعوے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگی بیانات میں شدت آ سکتی ہے، یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب مشرقی یوکرین میں بھی لڑائی میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں