لاہورمیں چائنیزفلم فیسٹیول کا دو روزہ آغاز ہو گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کیا، جہاں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا۔
فیسٹیول میں چین کی پانچ منتخب فلمیں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں سائنسی کہانیوں، تاریخی واقعات، معروف ماہرِ آثارِ قدیمہ کی سوانح حیات اورشمالی کوریا میں اتحادی چینی فوج پر مبنی فلم شامل ہیں۔
پولیس سے نہیں، شادی سے ڈر لگتا ہے، کومل عزیز
چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کے مطابق یہ فلمیں چین کی ثقافت، تاریخ اور اقدارکو اجاگر کرتی ہیں، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلمیں قوموں کے درمیان تہذیبی پل کا کردارادا کرتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول پاک چین دوستی کا عکاس ہے اور پاکستانی فلم بینوں کو چینی معاشرت اور فن سے روشناس کرانے میں معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کہانیاں سرحدوں کے پار بھی دلوں کو چھو جاتی ہیں اور یہ فیسٹیول دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔