بھارت تہلگام حملے پر نیوٹرل تحقیقات کرائے ہم اس کیلئے تیار ہیں، حذیفہ رحمان


اسلام آباد: وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ بھارت تہلگام معاملے پر نیوٹرل تحقیقات کرا لے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے ہم نیوز کے پروگرام “سیچوئیشن روم” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو کیا ہم نے اس سے بڑھ کر اس کے ساتھ کیا۔ بھارت تہلگام حملے پر نیوٹرل تحقیقات کرا لے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور  انٹیلی جنس ایجنسی جو ثبوت جمع کر رہی ہے وہ دنیا کے سامنے لائی جائیں گی۔ جعفر ایکسپریس حملے کی بھی تحقیقات کرا لی جائے تو پتہ چل جائے گا کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، وزیر داخلہ

حذیفہ رحمان نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاستدان اور جماعتوں کے سربراہ محب وطن ہیں۔ اور سب کو چاہیے کہ اس موقع پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ پاکستان بغیر ثبوت کے کوئی بات نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو ایک قدم آگے بڑھ کر جواب دیا۔ ہم نے وہ کام نہیں کیا کہ کشمیر ہاتھ سے گیا تو علامتی احتجاج پر چلے جائیں۔ بلکہ ہم نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔

حذیفہ رحمان نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا تو ویسے ہی زیر ہو گیا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہم نیوٹرل تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان میں بہت سارے حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں