خیبرپختونخوا، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، الرٹ جاری


محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے 27 سے 30 اپریل کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 30 اپریل سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے

الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع جن میں پشاور، مردان، سوات اور کوہاٹ بھی شامل ہیں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں ، صدر زرداری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنے کی توقع ہے، جہاں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع جن میں کوئٹہ، تربت، خضدار اور چمن شامل ہیں، میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں