ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

ارشد ندیم

پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھروراسپیشلسٹ ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی۔

نیرج چوپڑا نے بنگلورو میں 24 مئی سے ہونے والی نیرج چوپڑا کلاسک تھروونگ چیمپئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کے ریکارڈ سازگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے حریف نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بنگلورو کلاسک جیولین تھرور ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتا۔

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ سال بھر کا ٹریننگ اورایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے، پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے سبب بھارت آنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ نیرچ چوپڑا کا بنگلورو کلاسک تھرورر مقابلے 24 مئی کو شیڈول ہے جبکہ ارشد ندیم نے ان ہی دنوں کوریا میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں حصہ لینا ہے، جس کے لیے ان کی روانگی مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی، جس کیلئے ارشد ندیم ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں