بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل اور واہگہ بارڈر بند کرنے کااعلان کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سفارتکاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پاکستانی شہریوں کو ویزے بھی نہیں دئیے جائینگے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
بھارت نے پاکستان سے سفارتی تعلقات مزید محدود کرتے ہوئے بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کااعلان بھی کیا ہے ۔
بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے ویزے بھی ختم کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔
این ٹی ڈی سی منصوبوں میں تاخیر،7 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں بھارت چھوڑنےکا حکم دیا ہے ،واہگہ اٹاری بارڈر بند اور بارڈر چیک پوسٹ ختم کر دی جائے گی۔