ٹاس کے دوران شادی پر سوال، شبمن گِل کے پسینے چھوٹ گئے

ٹاس کے دوران سوال

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال پریشان ہوگئے۔

میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹرومعروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف اورپھر کہا کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اورنہیں میں جواب دیا۔

مائیک ہیسن قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار

خیال رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹرسچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔

معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن کی جانب سے کئے گئے سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے جبکہ آئی پی ایل کی آفیشل ویب سائٹ نے ویڈیو شیئرکی ہے۔


متعلقہ خبریں