نواز شریف کی طبیعت ناساز ، لندن میں قیام بڑھا دیا

نواز شریف

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔

نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گزشتہ دنوں بیلاروس گئے تھے جہاں سے وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر آج روانہ ہو نگے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے ان کا قیام بڑھایا گیا ہے۔

قیام بڑھانے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ مسلم لیگ ن برطانیہ کی  قیادت سابق وزیراعظم کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کے انقعاد کی خواہاں ہے۔


متعلقہ خبریں