22تا 27 اپریل گلگت بلتستان،خیبر پختونخواور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع


گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 22سے 27 اپریل تک  بارش متوقع ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چترال، دیر، ہری پور میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کیساتھ بارش کا امکان ہے ،اسی طرح  کرک، کوہاٹ،خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند میں بارش متوقع ہے ،نوشہرہ، پشاور، صوابی اور سوات میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شلوار قمیض نہیں،شرٹ پتلون،خیبر پولیس کی وردی تبدیل

علاوہ ازیں ملک بھر میں 22تا 27 اپریل ممکنہ گرمی کی لہر کے حوالے سے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے،این ڈی ایم اے کا کہنا ہے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک،درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں