چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام کے سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیا۔
سیلاب متاثرین کو گھروں کی فراہمی کے موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مالکانہ حقوق خواتین کے نام کیے ہیں تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کر سکے۔
نہروں کا معاملہ: بلاول بھٹو نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی وارننگ دے دی
بلاول بھٹو نے ٹنڈوجام میں دورے کے دوران نابینا بچوں کی رہنمائی کے لیے بنائے گئے ٹریک، اسکول اور ڈسپنسری کا جائزہ بھی لیا ، انہوں نے منتخب نمائندوں کو سیلاب متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کے ہمراہ خواتین کے مسائل سننے کے دوران بلاول کی گفتگو کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، مقامی خواتین نے وڈیروں کی جانب سے مٹی اٹھانے پر اعتراض کی شکایت کی تو بلاول نے پوچھا کون سے وڈیرے؟ خواتین نے ہنستے ہوئے کہا جو بیٹھے ہیں یہ نہیں ہیں۔