لندن، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھی آدھی پی ٹی آئی نورا ہو چکی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے، بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تواقتدار اس کے حوالے نہیں ہو گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے ڈی جی خان میں شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا
بانی پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف جرائم کئے، سزا بھگتنا پڑے گی، بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو قیمت ادا کرنا پڑے گی،ایران میں پاکستانی دوکاندارکے بچوں کو مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے اچھی ملاقات ہوئی، ذاتی نوعیت کی باتیں ہوئیں، نوازشریف کا علاج جاری ہے، لندن آنے کا مقصد خالصتاً علاج ہے۔
بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پرحل نہیں ہوں گے، سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کر رہے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیزکے ساتھ مختلف ممالک میں کنونشن ہونے چاہئیں، اوورسیز پاکستانی اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے نہ بھیجنے کی کال مسترد کی۔