پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم القدس منائیں گے ، بیت المقدس کی آزادی کے لیے نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
نمازجمعہ کے بعد فلسطینیوں کی حمایت میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، پشاور اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ،اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔
اسرائیل نے رمضان المبارک میں فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی
کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
