کمبوڈیا نے دنیا کے سب سے لمبے اسکارف کا ریکارڈ بنا لیا

کمبوڈیا نے دنیا کے سب سے لمبے اسکارف کا ریکارڈ بنا لیا | urduhumnews.wpengine.com

نوم پنہ:  کمبوڈیا نے ہاتھ سے بُنا ہوا دنیا کا سب سے لمبا اسکارف بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

روایتی کمبوڈین اسکارف ’کرم مئے‘  کی تقریب رونمائی میں ہزاروں افراد  نے شرکت کی، تقریب میں اسکارف کی پیمائش کرنے کے لیے ماہرین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دنیا کے سب سے لمبے اسکارف کو سیاحوں کے لیے ایک مخصوص جگہ پر رکھا جائے گا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جج کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے کے لیے اسکارف کا 30 سینٹی میٹر چوڑا اور 1000 سینٹی میٹر لمبا ہونے کی شرط رکھی گئی تھی۔ دارالحکومت نوم پنہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پہلا ملک ہے جس نے یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

کمبوڈین اسکارف 88 سینٹی میٹر چوڑا اور گیارہ ہزار 49 میٹر لمبا ہے جس کی بُنائی کے لیے 20  نور بافوں (کپڑا بننے والوں) نے دن رات محنت کی۔

سوتی کپڑے سے بنایا جانے والا اسکارف ’کرم مئے‘  کمبوڈیا کے نسلی گروہ ’خمیئر‘ کی ثقافت اور روایت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

2015 میں کمبوڈیا میں دو ہزار 15 افراد نے ’میڈیسن‘ رقص کرنے اور چار ٹن وزنی چاولوں سے بنا روایتی کیک بنا کر بھی عالمی ریکارڈ  قائم کیا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp