پنجاب کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک اورموٹروے ایم 3 کو درکھانہ سے فیض پورتک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
شدید دھند برقرار، لاہورمیں حد نگاہ کم، مختلف مقامات سے موٹرویز بند
موٹروے ایم 4 کو شیرشاہ ملتان سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔
موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔