قومی ائیر لائن پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازیں 4 سال بعد بحال ہو گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کا پرواز سے قبل کہنا تھا کہ مسافر ناشتہ پاکستان اور دوپہر کا کھانا پیرس میں کھائیں گے۔
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
بوئنگ ٹرپل سیون پرواز پی کے 749 آج دن بارہ بجے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگئی۔ ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا،پاکستان ائیر لائن کی پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یورپ کے بعد برطانیہ کے لئے پروازیں شروع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا کی لیڈنگ ائیر لائن تھی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بڑی محنت کے بعد یورپ کی پروازوں کی بحالی کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی سیفٹی ایجنسی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں جانچا اور پروازوں کی اجازت دی، یورپ کی پروازوں کی بندش سے ہمیں اربوں روپے کا نقصان ہوا،انشااللہ یورپ کے بعد جلد برطانیہ کے لئے پروازیں شروع کریں گے۔
ترسیلات زر میں اضافہ، معیشت جام کرنے کے نعرے دھرے رہ گئے، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئرلائن تھی، پی آئی اے مرحلہ وار پورے یورپ میں اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی، یورپ سے ٹرانزٹ کرکے ہم اب امریکہ کے لیے بھی پروازیں شروع کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پی آئی اے پروازوں کی یورپ کیلئے بحالی پر عوام کو مبارکباد دی، پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی براہ راست پروازوں سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پروازوں کی بندش سے پی آئی اے کو اربوں ڈالر نقصان ہوا، اس سے قومی ائیر لائن کی ساکھ متاثر ہوئی، پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے۔