کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 32 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تربت میں ہونے والے دھماکے میں 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، وزیر داخلہ
پولیس کے مطابق دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔