بطور شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ہمارافرض ہے، درید قریشی


 ہم نیٹ ورک پنجاب پولیس اور شیل میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا معاہدہ طے پا گیا۔

شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کے مشن پر پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس نے ٹریفک سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اہم روڈ سیفٹی مقاصد سے ہم آہنگ میڈیا مواد اور اسٹریٹجک پیغام رسانی کی تخلیق کی قیادت کرے گا۔

روڈ سیفٹی آگاہی مہم سے متعلق لاہور میں ہونے والی تقریب میں سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ بطور شہری پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ہمارافرض ہے،کچھ غلطیوں سے ہماری جان جاتی ہے۔چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تکریم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہم سب کے لیے ضروری ہے،یہ مہم ملک بھر کے لیے ہے۔

اس موقع پر  صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نےکہا کہ روڈ سیفٹی مہم کے ذریعے ہم نے دستاویزی فلمیں بنائی ہیں،ہمارا کام آگاہی دینا ہے، عملدرآمد کرنا پولیس کا کام ہے،سب ملکر اس مہم کو چلائیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

میزائل پروگرام میں مدد کا الزام، امریکا نے 4 پاکستانی اداروں پر پابندی لگا دی

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ لائسنس کا حصول اب آن لائن ہوچکاہے،چالان بھی گھروں کوبھجوا رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک فاران بیگ نے کہا کہ پولیس سروسز آن لائن کر دی ہیں،اب شہریوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پولیس کے اس اقدام کے بنیادی مقصد  میں کم عمری میں کی جانے والی ڈرائیونگ کو بھی روکنا شامل ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے سڑکوں پر سب کے لئے حفاظت کے عمل کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ہمارے سنٹرز پر تین شفٹوں میں کام ہو رہا ہے،ہماری موبائل وینز شہر کے مختلف علاقوں میں کام شروع کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک کے ساتھ پارٹنر شپ سے ہمیں فائدہ ہوا، سول سوسائٹی نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ہم نیوز کی جانب سے روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی گئی اور مختلف مواقعوں پر رپورٹس چلائی گئیں۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اور شیل پاکستان کے ساتھ پولیس کی  شراکت داری ٹریفک قوانین کی تعمیل کی ثقافت کو فروغ اور روڈ سیفٹی کے لئے ایک مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔

روڈ سیفٹی آگاہی مہم، ہمارا مقصد صرف یہی ہے کہ سب کی جان کا تحفظ ہو، سی ای او ہم نیٹ ورک

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اہم روڈ سیفٹی مقاصد سے ہم آہنگ میڈیا مواد اور اسٹریٹجک پیغام رسانی کی تخلیق کی قیادت کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی ردعمل اور اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے مہم کی نگرانی اور جائزہ لے گا۔

پروگرام کے تحت ہر صوبے کا ٹریفک پولیس کا محکمہ منصوبہ بندی اور تشخیص کے ایک منظم عمل کے ذریعے مہم پر عمل درآمد کرے گا ۔ متعلقہ محکمے اس مہم کے دوران نمایاں ٹریفک قوانین کے نفاذ سمیت کمیونٹی تک رسائی اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس مہم کے ذریعے کم عمری میں کی جانے والی ڈرائیونگ جیسے اہم مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا جائے گا۔ موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ تاکہ تمام شہریوں کے لئے ایک محفوظ ڈرائیونگ ماحول کے قیام کو قابل عمل بنانے کی کوشش کی جاسکے۔


متعلقہ خبریں