راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان


جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت لاہورکے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے، پنجاب حکومت کی ہدایت پر راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

لاہور میں بھی کل تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے 16 دسمبر کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ  کل بروزپیر 16 دسمبر لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے،تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں25ججز کی آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں