سیاسی ٹمپریچر نیچے آتا ہے تو فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا، فواد چودھری

Fawad Ch

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیاسی ٹمپریچر نیچے آتا ہے تو فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں  انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ  دیتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی اور فضل الرحمان ان کو مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھا سکتے ہیں،ان کو محمود اچکزئی اور فضل الرحمان کے بغیر مذاکرات نہیں کرنے چاہیے۔

مزید بولے کہ مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے۔رؤف حسن کی پارٹی میں کیا اہمیت ہے؟ وہ کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہوا۔یہ لوگ سیاسی نہیں تنخواہ کے اوپر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی ابتدا حکومت کو کرنی پڑے گی،سیاسی قیدیوں کو فوری ریلیز نہیں کرسکتے تو ان کو آپ ان کوجیل میں سہولتیں دیں۔پارٹی میں فیملی ہی ہے جو آگے آئے گی،لوگ فیملی کے ساتھ جڑتے ہیں۔تحریک فیملی نے چلانی ہے،باہر والوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی، خواجہ آصف اور احسن اقبال اپنی نوکریاں بچانا چاہتے ہیں،ان کو لگتا ہے کہ معاملات نارمل ہوگئے تو ہمار ا کیاہوگا ۔


متعلقہ خبریں