مدارس رجسٹریشن بل: صدر کے اعتراضات میں ایف اے ٹی ایف کا ذکر نہیں، عطا تارڑ

Atta Tarar

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے اعتراضات میں ایف اے ٹی ایف کا ذکر نہیں، مدارس رجسٹریشن کو ایف اے ٹی ایف سے جوڑنا خیال آرائی کے مترادف ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے بل پر قانونی اور آئینی اعتراضات لگائے جس پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔

مدارس کی رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، حافظ طاہر اشرفی

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے،صدر کے اعتراضات کی تصحیح پارلیمان سے ہونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp