محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی لوکیشن چیک کرنے کیلئے ایپ لانچ کر دی

اساتذہ کی لوکیشن

محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی لوکیشن چیک کرنے کیلئے ایپ لانچ کر دی۔

ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ ایپ کے ذریعے اسکول سربراہان سے فیڈ بیک لیا جا سکے گا۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان

سیس ایپ میں سی ای اوز کے اختیارات میں بھی اضافہ کر دیا گیا، ترجمان کے مطابق سی ای اوز اساتذہ پروفائل میں تبدیلی اور اساتذہ کے عارضی تبادلے کر سکیں گے۔

ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ نئی ایپ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ کی سرپرستی میں تیار کی گئی ہے، اس سے اساتذہ کی لوکیشن کا پتہ چل سکے گا۔


متعلقہ خبریں