قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہے کہ آج ڈومیسٹک کرکٹ پر زیادہ بات کریں۔ پورے پاکستان میں گراؤنڈز کی حالت بہتر کریں گے۔ اور جہاں گراؤنڈز نہیں وہاں زمین خرید کر گراؤنڈز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے۔ اور ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی تو اس کا اثر انٹرنیشنل کرکٹ پر پڑے گا۔ آئی سی سی کی آج ہونے والی میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

محسن نقوی نے کہا کہ جیسے ہی چیزیں کلیئر ہوں گی آگاہ کریں گے۔ اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ آئی سی سی اجلاس میں چیزیں اپروو ہوجائیں پھر اس پر بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ جبکہ کوشش ہے وہ فیصلہ سامنے آئے جو پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بہتر ہو۔ آئی سی سی سے معاملات طے ہوتے ہی آگاہ کروں گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں