نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق ونٹر پیکیج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین شامل نہیں کیے گئے تھے۔
ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی۔
بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج منظوری کی درخواست نیپرا میں جمع
نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق ونٹر پیکیج کی میعاد 3 مہینے (دسمبر تا فروری) تک ہوگی۔ یہ ریلیف یا کمی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔