گرفتار مظاہرین میں عسکری ونگ کے لوگ شامل ہیں،بیشتر کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ نہیں،ڈی پی او اٹک


ڈی پی او اٹک سردار غیاث نے کہا ہے کہ گرفتار مظاہرین میں عسکری ونگ کے لوگ ہیں، نواسی مظاہرین کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ نہیں، شبہ ہے ان کا تعلق ایک ایسے ملک سے ہے جن سے ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تصدیق کر رہے ہیں، مظاہرین کے پاس برازیلین شیل تھے، گاڑیوں میں موجود کین میں کیمیکل موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس یونیفارم کی تضحیک سے فورسز کی تذلیل ہماری بدقسمتی ہے، گرفتار ملزموں کے فون سے تصویریں اور ویڈیوز ملی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170 پولیس اہلکار زخمی اور 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آر پی او راولپنڈی

ان کا کہنا تھا کہ اٹک میں مظاہرین میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، جھڑپوں میں پولیس کے 147 جوان زخمی ہوئے جبکہ 25 شدید زخمی ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا کو وہ سامان دکھایا جو مظاہرین سے برآمد ہوا تھا اس میں ہیلمٹ، جیکٹس، اسلحہ اور دیگر اشیا شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں