مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں روپوش،گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا، وفاقی وزیراطلاعات


وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں روپوش ہے ،گرفتاری کیلئے وہاں چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا مراد سعید نہ صرف احتجاج میں شریک بلکہ اس کیساتھ تربیت یافتہ جتھہ بھی موجودتھا،مراد سعید کے ہمراہ اسلحے سے لیس تربیت یافتہ دہشت گردموجودتھے۔

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا

سیاسی اجتماع کے نام پراسلام آباد کا امن خراب کرنے کی مذموم سازش کی گئی،احتجاج کے بعد جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے،اس سے پہلے بھی کئی احتجاج ہوئے جس میں افغانی شہری موجود تھے۔

جب بھی کوئی غیر ملکی وفد آتا تو احتجاج کی کال کیوں دی جاتی ہے؟ایس سی اوکانفرنس کے دوران بھی احتجاج کی کال دی گئی،یہ مائنڈ سیٹ تھا کہ ڈنڈے کے زور پرریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکریں گے۔

ریاست کا کام امن وامان کو برقرار رکھنا ہے،ریاست کا کام اپنے شہریوں کے حقوق اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے،ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹس آئیں کہ قتل وغارت کی کوشش کی جائے گی۔

ہم نے کئی مرتبہ کہا کہ یہ چاہتے ہیں ان کو لاشیں ملیں،مسلح شرپسند عناصر اسلام آباد کے احتجاج میں موجود تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔

ہم نے آپ کو بانی پی ٹی آئی سے 2 مرتبہ غیر معمولی ملاقات کرائی،احتجاج کیلئےآپ کو سنگجانی کامقام بھی آفر کیا گیا،بشریٰ بی بی کا خیال تھا کہ ریڈ زون کی طرف جائیں۔

دھرنے اورلانگ مارچ پاکستان کی معیشت کیلئے زہر ہے،احسن اقبال

محسن نقوی کے ایک بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا،محسن نقوی کے بیان کو ایسے پیش کیا گیا کہ وہ افغان حکومت کیخلاف بیان ہے،افغانستان ہمارا دوست ملک ہے، وہاں پر بھی امن کے خواہش مند ہیں۔

37افغان شہری پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک تھے،خیبر پختونخوا حکومت کے پیسوں سےاسلحہ لایاگیا،کسی بھی مہذب معاشرے میں احتجاج میں اسلحہ ساتھ لیکر نہیں جاتے۔

مہذب معاشروں میں مظاہرین ڈنڈوں ،غلیلوں اوراسلحے سے لیس نہیں آتے،خیبر پختونخوا حکومت کے خزانے سے کروڑوں روپے خرچ ہوئے اس کا نوٹس کون لے گا،کیا شہید ہونے والے3رینجرز اہلکار پاکستانی نہیں تھے؟

انہوں نے مزید کہا ہم آپ کو جگہ آفر کررہے تھے توریڈ زون میں جانے کی ضد کیوں تھی؟قانون نافذ کرنے والے افسران اوراہلکاروں کو لائیو ایمونیشن کی اجازت نہیں۔

کرم میں جاں بحق افراد کی تصاویر لگا کر اسلام آباد کا کہا جا رہا ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،سیدھی فائرنگ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے کی گئی۔

یہ لوگوں کو آگے کرتے ہیں اور پیچھے سے بھاگ جاتے ہیں،احتجاج کی وجہ سے 190ارب روپے یومیہ معیشت کو نقصان ہوتا ہے،کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے تو یہ نقصان عوام کا نقصان ہے۔

ان کا مقصد تھا کہ امن خراب کرنا ہے، لاشیں گرانی ہیں،ان کا کوئی عوامی احتجاج نہیں اور نہ ہی عوامی مطالبہ ہے،خیبر پختونخوا کے لوگوں کوسلام کرتا ہوں کہ انہوں نے کال مسترد کی۔

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز ،8خارجی ہلاک ،کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

خیبر پختونخواکے عوام چاہتے ہیں کہ ان کا صوبہ ترقی کرے،خیبر پختونخوا کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے،یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو ناکام ہوگیا،موقع سے فرار ہونا پڑا تو اس کے بعد شرمندگی مٹانے کیلئے لاشوں کا بیانیہ بنایا جارہا۔

پی ٹی آئی اپنی ناکامی چھپانےکیلئے جھوٹ بول رہی ہے،آپ سیاسی طور پرناکام ہوگئے،لاشیں گراناچاہتے تھے اس میں بھی ناکام ہوئے،آپ چاہتے تھے کہ آپ فائرنگ کر کے اپنے لوگوں کو ماردیں۔

پی ٹی آئی احتجاج میں غیرقانونی طور پر اسلحہ لایا گیا تھا،ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبر کامظاہرہ کیا،یہ مردہ خانوں میں بھی جا کر لاشیں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔

مختلف شہروں میں واٹس ایپ سروس متاثر

ریاست اپنی رٹ قائم رکھے گی،تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،پی ٹی آئی کے فسادی ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں