پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی


پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے،ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.74 اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔

گورنر راج لگانا ہے تو لگالو، ہم ڈرنے والے نہیں،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54ہزار 471 ہے،اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار31،خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ49 ہزار 440 ہے۔

بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217 ہے جہاں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 96 ہزار 550 ،خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 29 ہزار 667 ہے۔

خیبر پختوانخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455 ہے،مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 691 ہے،خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 5 ہزار 764 ہے۔

بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی رول نہیں، بیرسٹرگوہر

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہے،مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 360ہے،خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393 ہے۔

سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 414 ہے،مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 49لاکھ 90 ہزار 198 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 216 ہے۔


متعلقہ خبریں