چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ، پاکستان ڈٹ گیا


چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ڈٹ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی سی سی بورڈ میٹنگ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہی ،آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی،بورڈ میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا مؤقف دہرایا۔

سندھ کے وسائل پرقبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی اور میں آگے ہوں گا،مولانافضل الرحمان

آئی سی سی حکام کل مختلف آپشنز کیساتھ بورڈ ممبران سے گفتگو کریں گے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قابل عمل حل نکالنے کی کوشش کررہا ہے،آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل دوبارہ ہوگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اوربھارتی دفترخارجہ کے بیان میں تضاد

چیمپئنز ٹرافی کو لیکر بھارتی کرکٹ بورڈ اوربھارتی دفترخارجہ کے بیان میں تضاد سامنے آگیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ

ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بورڈ نے بیان جاری کیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہیں، ہم نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی بات نہیں کی۔

نائب صدر بی سی سی آئی

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے متعلق پاکستان سے بات چیت جاری ہے،آئی سی سی بھی معاملے کا جائزہ لے رہاہے۔

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی

ہماری پوزیشن کلیئر ہے،حکومت جو کہے گی وہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں