سندھ کے وسائل پرقبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی اور میں آگے ہوں گا،مولانافضل الرحمان


امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اگر سندھ کے وسائل پرقبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی اور میں آگے ہوں گا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ، اس ملک کے کچھ تقاضے ہیں،ہم صوبائی خودمختاری کے علمبردار ہیں،کسی کو حق نہیں کہ وہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کرے۔

ڈی چوک جانے والے راستے کلیئر ہیں،اسلام آبادپولیس

تسلیم کرنا پڑے گا کہ بلوچستان کے وسائل ان کے بچوں کا حق ہے ،مجھے کسی پارٹی کے فیصلے سے کوئی غرض نہیں ،ہر جماعت اپنے فیصلے کی خود ذمہ دار ہے ۔

مشورہ لیں گے تو دیانت سے مشورہ دیں گے ،ہر پارٹی کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے ،خیبر پختونخوا میں کوئی حکومتی رٹ موجود نہیں۔


متعلقہ خبریں