معاشی نقصان کاذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے،شہبازشریف


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے معاشی نقصان کا ذمہ دار انتشاری ٹولہ ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا،وزیراعظم کو گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں پر بریفنگ دی گئی۔

کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاری

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولے نے لشکرکشی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہید اور زخمی کیا،یہ کیسے انقلابی ہیں جو ملک کی تباہی اور انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

شرپسندٹولے کے منتشر ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کراس کرگئی،انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں سے ملک کو اربوں روپے کانقصان ہوا۔

قبل ازیں 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کامعاشی سیکیورٹی سے گہراتعلق ہے،پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے آج ایک لاکھ کے ہندسے کو عبور کیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے اوپر جانے میں پوری ٹیم کی کاوشیں ہیں،کل اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ہوا،پاکستان آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

ہمیں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرنے ہیں،پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گا،ماضی میں اچھے اچھےمنصوبے آئے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کریں گے،معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں،پاک فوج اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

پاکستان کا دہشت گردی کے باعث 130ارب ڈالر کانقصان ہوا،ماضی میں نوازشریف کی حکومت نے دہشت گردی پر قابو پایا ،بدقسمتی سے دہشت گردی ملک میں دوبارہ سر اٹھارہی ہے۔

اسد قیصر نے خود کے چیئرمین پی ٹی آئی نامزد ہونے کی تردید کر دی

کرم میں معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا،احتجاج کی آڑ میں ہزاروں لوگوں نے اسلحے کیساتھ اسلام آباد پر حملہ کیا،احتجاج کے ذریعے عدم استحکام کی صورتحال پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔

احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا،معاشی چیلنج کے ساتھ سیکیورٹی چیلنج سے بھی نمٹنا ہوگا،ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے،گردشی قرضوں کو ختم کرنا ہے،سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔

سب کو مل کر معیشت اور سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے،ملک دشمن عناصر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کررہے ہیں،ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے والوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

مانگے تانگے کے نظام سے کام نہیں چلے گا،صنعت ،زراعت اور دیگر شعبوں کو ملکر چلنا ہوگا،ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ،بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کو فارن فنڈنگ ہو رہی ہے۔

فارن فنڈنگ کے ذریعے ہونے والے پراپیگنڈے کو ختم کرنا ہے،عزم استحکام کے تحت بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔

اسپورٹس میں سیاست کولا کر بی سی سی آئی نے کرکٹ کو غیریقینی صورتحال میں ڈال دیا،شاہد آفریدی

وزیراعظم کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا ملک میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری ہورہی ہے،سب سے بڑا جن توانائی کے سیکٹر میں گردشی قرضہ ہے،حکومت کو کبھی کاروبار کا سوچنا ہی نہیں چاہیے،حکومت کا کام سہولیات فراہم کرنا ہے۔

حکومتوں کا یہ کام نہیں ہے کہ کاروبار کریں ،ایس سی اوز نے پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا ہے ،ہمیں شفاف طریقے سے اس کو پرائیویٹ سیکٹر کو منتقل کرنا ہو گا۔

سیاسی حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں ،ٹیکس لیکج ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 600ارب دئیے گئے،پشاور میں ابھی تک سیف سٹی قائم نہیں ہوسکا۔

مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

پھونکوں سے تقدیر نہیں بدلتی،سخت محنت کرنی پڑتی ہے،جرمنی اور جاپان نے محنت اور لگن کے باعث اپنی تقدیر بدلی ،چند دنوں میں معیشت کی بہتری کیلئے ہوم گراؤنڈ پلان لے کرآئیں گے،ہمیں آنے والی نسلوں کو قرضوں کے بوجھ سے نکالنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں