اراونڈ ٹاون اور ایوارڈز کی تیاری کا احوال

ہم ٹی وی

کراچی ( شازیہ انور ) پاکستانی تفریحی صنعت میں بہت سے انقلابی اقدامات اٹھانے کا سہرا ہم ٹی وی کے سر جاتا ہے، ڈراموں کے معیار کی بات ہو یا انوکھے اور منفرد موضوعات کی۔

ہم ٹی وی نے ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ، ایک اچھے وقت میں ’’ہم‘‘ وہ واحد ادارہ تھا جس نے نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ بیرونی ممالک سے بھی لوگوں کو پاکستان بلاکر ثقافتی تعلقات کی بہتری میں اپنا کردار ادا کیا ۔

پاکستانی تفریحی صنعت میں ایوارڈز کی تاریخ بہت زیادہ پرانی نہیں ، لوگ اپنے طور پر ایوارڈز کررہے تھے جن میں نگار ایوارڈز اور پی ٹی وی ایوارڈز قابل ذکر ہیں لیکن جب یہ سلسلہ ہم کے پلیٹ فارم سے شروع ہوا تو صحت مند مقابلے کی فضا ہموار ہوئی اور دیگر میڈیا ہائوسز نے بھی ایسی تقریبات کا اہتمام شروع کیا۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر پاکستانی لڑکیوں کے حسن کی معترف

’’ ہم‘‘ ٹی وی اپنی روایت کے مطابق آگے کا سفر طے کرتا ہوا ملکی سطح سے بین الاقوامی سطح تک آگیا ۔ یہ آسان کام نہیں تھا ، اس کے پیچھے انتظامیہ اور ٹیم کی شبانہ روز محنت کا ہاتھ ہے ، آرٹسٹوں سمیت دیگر سینکڑوں لوگوں کو بیرون ملک لے کر جانے میں ہزاروں تکنیکی مسائل ہوتے ہیں لیکن ’’ہم‘‘ کی پرعزم انتظامیہ اور کارکنان نے ہر دشواری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ کے ذریعے ملک دنیا کے سامنے پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ہیوسٹن میں ایوارڈز کے انعقاد کے بعد اپنی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ٹی وی نے لندن کے او ایرینا ویمبلے میں اپنے نویں ایوارڈز (برائے سال 2022اور سال2023) منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں پاکستان کے مایہ ناز فنکاروں اور باصلاحیت اداکاروں کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی ۔

ڈینیوب پراپرٹیز دبئی نویں کشمیر نویں ہم ایوارڈز کی تقریب کو ڈیجیٹل طور پر جیز کیش کے ذریعے منعقد کیا گیا جبکہ اسے ٹک ٹاک کے ذریعے تقویت دی گئی ۔ 28 ستمبر کو منعقد کی جانے والی اس تقریب کی تیاریاں چند دن قبل سے ہی شروع ہو چکی تھیں ، شوبز کے چمکتے دمکتے ستاروں کی لندن کی سرزمین پر آمد کیساتھ ہی پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ اس جانب مبذول ہو گئی ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہر جانب ’’ہم‘‘ ہی ’’ہم‘‘چھایا ہوا تھا۔

پاک بھارت سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے، بشری انصاری

اس پلیٹ فارم نے جب بھی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی ساتھ ہی اپنے آرٹسٹوں کو شہر کی رونقیں دکھانے کا اہتمام کیا اور اس موقع پر جوش و خروش میں بھرے ہوئے ان آرٹسٹوں کی ایکٹویٹیز کے ہر لمحے کو عکس بند کیا جاتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ناظرین ان لمحات کو دیکھنے کے شائق نظر آتے ہیں تو ہمارے ناظرین کا یہ انتظار کل یعنی جمعہ 29 نومبر کی شب 7 بجے اپنے اختتام کو پہنچے گا کیونکہ ہم پیش کر رہا ہے اپنا مشہور و معروف ارائونڈ دی ٹائون کا سیگمنٹ ۔ اس سیگمنٹ میں ناظرین اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ لندن کے نمایاں مقامات کی سیر کریں گے۔ آرٹسٹ خواہ کسی تاریخی مقام پر گئے ہوں یا کسی جگہ بیٹھ کر چائے پی ہو انہوں نے ایک دوسرے کیساتھ گھومتے پھرتے ‘ شاپنگ کرتے ہر لمحے کو صرف اور صرف اپنی عوام کیلئے خوش دلی سے عکس بند کرایا ہے ۔ گھر بیٹھے لندن کے خوبصورت مناظر دیکھنے کا یہ موقع کوئی کیسے ضائع کرسکتا ہے تو اُمید ہے کہ یقینا آپ سب 7بجے اپنے ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے جڑے بیٹھے ہوں گے۔

اس کے آدھے گھنٹے کے بعد یعنی 7:30 پر ایوارڈز کی تقریب کی تیاری کا عمل پیش کیا جائے گا یعنی پردے کے پیچھے کیا ہوا ، ایوارڈز کو عوام تک پہنچانے کیلئے کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ، کسی ایوارڈ شو کا آن اسکرین گلیمر اور پردے کے پیچھے گلیمر کیا ہوتا ہے ۔ایک عظیم رات کی تیاری کے لمحے لمحے کو کشید کرکے ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا جسے دیکھ کر ناظرین کو اندازہ ہو گا ، ملبوسات کی تیاری سے لے کر سحر انگیز پرفارمنسز کی آخری ریہرسلز تک باصلاحیت کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کتنی محنت کرتی ہے ، اس ساری جدوجہد اور انتھک محنت کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے اور دلچسپ لمحات و واقعات سے لطف اندوز ہونے کیلئے کل یعنی 29 نومبر کی رات 7:30 بجے دیکھنا نہ بھولیں‘ ہم ٹی وی ۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں