یکم دسمبر سے پٹرول 3.15 اور ڈیزل 3.20 روپے مہنگا ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان  ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کاامکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

جولائی تا اکتوبر :پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2فیصد نموریکارڈ

ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل 4 روپے فی لٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہو گا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔


متعلقہ خبریں