ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

Polio

اسلام آباد: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 56 ہو گئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو کا کیس ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا ہے۔ جس کے بعد رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کے رپورٹ کیسز کی تعداد 7 ہو گئی۔

رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 56 ہو گئی۔ رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں جن تعداد 26 ہے۔ خیبرپختونخوا سے 15، سندھ سے 13، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا:8 ماہ میں 22 مریضوں پر 6 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ

واضح رہے کہ بلوچستان سے 4 روز قبل بھی پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں