فیروز اور علیزے میں لفظی جنگ، مشی خان بھی کود پڑیں

فیروز اورعلیزے

معروف اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے کے درمیان بچوں کو لے کر ہونے والی تکرار میں اداکارہ مشی خان بھی کود پڑیں۔

فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے، لیکن انہوں نے ڈاکٹر زینب سے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔

علیزا سلطان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ذکر کیا کہ جب بھی بچے بیمار ہوتے ہیں، فیروز خان انہیں واپس ان کے پاس بھیج دیتے ہیں بلکہ میرے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں۔

دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر انہوں نے لکھا کہ اٹینشن چاہیے؟ اسٹار بنادوں؟ پاکستان کی ایک مقبول سیلیبرٹی بنا دوں۔

اداکارہ مشی خان نے بھی فیروز خان کے علیزا سلطان کے بارے میں دیے گئے طنزیہ بیان پر ردعمل دیا، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ایک اسٹار اللہ کے فضل سے بنتا ہے، انسانوں سے نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں