احتجاج، ٹرانسپورٹ بندش، ریلوے نے 25کروڑ کما لئے

ریلوے

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ٹرانسپورٹ اور راستوں کی بندش سے پاکستان ریلویز کو5 روز کے دوران ریلوے نے 25 کروڑ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کیوجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ اور راستوں کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے شہریوں نے متبادل کے طور پر ریلوے سسٹم کا سہارا لیا۔

اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز،ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری

جس کے باعث اندرون ملک چلنے والی ریلوے ٹرینوں میں بے پناہ رش دکھائی دیا۔پانچ روز کے دوران پاکستان ریلویز نے ٹکٹس کی مد 25 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج اور راستوں کی بندش کے علاوہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ریلوے کو مالی فائدہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں