4 ماہ کے دوران ایک ارب ، 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن

بیرونی امداد

مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کو ایک ارب 72 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد موصول ہوئی۔ سالانہ ہدف کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 8.88 فیصد فنڈز ہی حاصل ہو سکے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بیرونی ممالک سے مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ تھا۔

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 3.295 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نے جولائی تا اکتوبر 20 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ بھی لیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں چار ماہ کے دوران 54 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔

رواں مالی سال 9 ارب ڈالر کے چینی اور سعودی ڈیپازٹس میں توسیع ملنے کا امکان ہے، اس میں سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں