راولپنڈی پولیس کا شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، 400 گرفتار

آپریشن

راولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرینڈآپریشن کے دوران 400 سے زائد شر پسند عناصر گرفتار کرلئے،ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات برآمد  کرلیے۔

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور دھرنے سے فرار، کارکن بھی تتر بتر

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

پنجاب بھر میں 800 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، شر پسند عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں