چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

پیٹرول

راستوں کی بندش کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پیٹرول کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

تلہ گنگ اور چکوال کے پیٹرول پمپ پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بندہے، جس کی وجہ سے چکوال شہر کے تمام پیٹر ول پمپ پر پیٹرول کی سیل بند ہو گئی ہے۔

پیٹرو ل سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، دوسری جانب لاہور میں بھی راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرو ل و ڈیزل کی سپلائی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

صدر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور چودھری نعمان مجیدنے کہا کہ شہر کے 30 فیصد تک پیٹرول پمپس تقریبا خالی ہوچکے ہیں، راستوں کی بندش سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تعطل کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت شدت اختیار کرجائے گی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی وجہ سے سیلز جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں