9مئی کو فسادات برپا کرنے والے ایک بار پھر پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے، شرپسند جلاؤ گھیراؤ شروع کردیتے ہیں، 9 مئی 2023 کو فسادات برپا کرنے والے ایک بار پھر پرتشدد کارروائی کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فیصلہ کرنا ہے دھرنے اور لانگ مارچ کریں یا ترقی کے مینار کھڑے کریں، شہباز شریف

انہوں نے پولیس سپاہی کی شہادت میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی کرکے قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا پشاور سے آنے والا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں پنجاب پولیس کا سپاہی شہید ہوگیا۔


متعلقہ خبریں