اسلام آباد، راولپنڈی،مری میں منگل کو بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان


آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

صدرایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین کا کہنا ہے 26 نومبر بروز منگل راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9 ججز کی نامزدگی کر دی

تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش، بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے،دیہی یا دوردراز علاقوں میں قائم نجی تعلیمی ادارے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ادارے بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ خود کریں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ شہر بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بروز منگل بند رہیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا،فیصلے کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ،موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔

راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی 26 نومبر بروز منگل کوبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند رکھا جائے گا،تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این اے 263:ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کیخلاف انتخابی عذرداری خارج

مری ضلعی انتظامیہ نے بھی تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا ہے مری میں امن و امان کی صورت کے پیش نظر کل تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہیں گے۔

تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں