کرم میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ، حکومتی وفد محفوظ رہا

ہیلی کاپٹر

 کرم میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد حالات بدستور کشیدہ ، پارا چنار میں حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر بھی فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے پارا چنار گیا تھا ، جہاں ان کے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وفد محفوظ رہا۔

کرم حملہ ، پارا چنار شہر میں سوگ ، کاروباری مراکز اور بازار بند

دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخو آفتاب عالم نے کہا  ہے کہ حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی اطلاع غیرمصدقہ ہے، ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

دوسری جانب کرم سانحہ سمیت پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے  کل 25 نومبر کو صوبے بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے


متعلقہ خبریں