مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ، شہریوں کو شدید مشکلات

موبائل متاثر

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پر موبائل فون ڈیٹا سروس بند جبکہ موبائل فون ڈیٹا سروس راولپنڈی میں مکمل طور پر بحال ہے۔ اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر  جبکہ راولپنڈی میں مکمل طور پر بحال ہے۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیل

اس کے علاوہ لاہور میں موبائل سروس جزوی معطل  جبکہ کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہے، جس کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے۔

کراچی کے بعض علاقوں میں بھی موبائل فون  بند اور انٹرنیٹ سروس انتہائی سست ہے، موبائل فون انٹرنیٹ پر شہریوں کو ویڈیو اور آڈیو پیغام رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں