تین دن میں مرغی کا گوشت 26 روپے سستا

مرغی کا گوشت

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کی مزید کمی سے فی کلو قیمت 475 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ملک میں چاول کی برآمدات میں اضافہ

زندہ برائلر کی قیمت میں 8 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اس طرح انڈوں کی فی درجن قیمت 345 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں