ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں پر امیتابھ بچن کا سخت ردعمل

امیتابھ

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں خاندان کے بارے میں چلنے والی افواہوں پر سخت الفاظ میں ردعمل دیا ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہیں، جن پر امیتابھ  نےغلط خبروں اور’’سوالیہ نشان والی معلومات‘‘ کے ذریعے ہونے والے نقصان پر روشنی ڈالی۔

اپنے تازہ بلاگ میں انہوں نے لکھا، ’’میں شاذ و نادر ہی اپنے خاندان کے بارے میں کچھ کہتا ہوں کیونکہ یہ میری ذاتی زندگی کا حصہ ہے جسے میں محفوظ رکھتا ہوں۔

سونیا حسین کی فلم “ببلی/بابر” کانز ورلڈ فیسٹیول کے لئے منتخب

مزید لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ غیر تصدیق شدہ جھوٹ ہوتے ہیں، جو صرف پروفیشنل مقاصد کیلئے پھیلائی جاتی ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور کہا، ’’سوالیہ نشان کے ساتھ دی گئی معلومات، چاہے وہ غلط ہوں، قاری کے ذہن میں شکوک پیدا کرتی ہیں اورایسے مواد کو بار بار دہرایا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں