دو دن میں سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے مزید بڑھ گئی، گزشتہ روز سونا 3700 روپے مہنگا ہوا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار500 روپے ہو گئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت بھی اضافہ ہو گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 99 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، ڈالر سستا
دس گرام سونے کے نرخ 2143 اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار483 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے، سونے کے فی اونس نرخ 25 ڈالر اضافے کے بعد 2693 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔